گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کے 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پارٹی چھوڑ دی

پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی— فوٹو:فائل

گوجرانوالا سے پاکستان تحریک انصاف کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پارٹی چھوڑ دی۔

چوہدری صدیق، علی اشرف، سرفراز مہر اور سردار حق نواز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی  چھوڑنے والے رہنماؤں کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :