شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں: آئی ایس پی آر. فوٹو فائل
 مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں: آئی ایس پی آر. فوٹو فائل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو ئے جبکہ دو جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہدا میں نائیک ظہیر عباس اور لانس نائیک معراج الدین شامل ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں :