Time 05 جون ، 2023
کھیل

بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کارنامہ کر ڈالا جو آج تک کوئی نہ کر سکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یکم جون کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ میچ  ہوم آف کرکٹ لارڈز میں کھیلا گیا جو تیسرے دن انگلش ٹیم کی جیت کے ساتھ ختم ہوا۔

انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، آئرلینڈ نے دعوت قبول کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے،انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 5 اور جیک لیچ نے 3 اور میتھیو پوٹس نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ نےآئرلینڈ کے خلاف رنز کے انبار لگا دیے، انگلش بیٹرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 524 رنز بناکر پہلی اننگز  میں واضح برتری حاصل کرلی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے اولی پوپ نے 205 اور بین ڈکٹ نے 182 رنز کی اننگز کھیلی۔

تاہم آئرلینڈ نے دوسری اننگز میں کچھ مزاحمت کی اور 362 رنز بنائے تاہم انگلینڈ کو جیت کے لیے صرف 11 رنز کا ہدف ملا۔

انگلینڈ نے ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کرلیا اور یوں انگلش ٹیم نے ٹیسٹ میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

کرکٹ کے اعدادو شمار پر نظر رکھنے والے ماہر مظہر ارشد کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی کپتان نے میچ میں بغیر بولنگ، بیٹنگ اور کیپنگ کیے ٹیسٹ میچ جیتا ہو۔

جی ہاں آئرلینڈ کے خلاف پورے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے نہ تو بولنگ کروائی اور نہ ہی ان کی بیٹنگ آئی، یوں اسٹوکس  ٹیسٹ کرکٹ میں یہ منفرد کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے کپتان بن گئے۔

مزید خبریں :