ویڈیو : انسٹاگرام پر وہاج علی کی مقبولیت میں اضافہ، بھارت میں مداح بچوں کا جشن

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

 اداکار وہاج علی  پاکستان سمیت  پڑوسی ملک بھارت میں بھی خاصے مقبول ہیں  اداکار کی انسٹاگرام مقبولیت میں اضافے  پر بھارتی بچے بھی خوشی  سے نہال ہوگئے۔

 اداکار  وہاج علی کے انسٹاگرام  پر  3 ملین فولوورز مکمل ہونے پر بھارت کی ایک این جی او کے  بچے بھی خوشی منائے بغیر نہ رہ سکے ویڈیو وائرل ہونے پر اداکار   کی جانب سے  ردعمل کا اظہار کیا  گیاہے۔

جیو نیوز کے ڈرامے ’ تیرے بن ‘ میں مرتسم کے کردار سے مقبول  وہاج علی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں  بھارت کی ایک این جی او  کے  بچوں   کو  اداکار سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا  ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکار وہاج علی نے لکھا کہ یہ حوصلہ افزائی کا ایک پیارا  سا طریقہ ہے جو مجھے  آج سے پہلے کبھی نہیں ملا،  میں ان بچوں کیلئے پاکستان سے بھارت کوئی تحفہ نہیں بھیج سکتا لیکن میں دل کی گہرائیوں سے آپ کیلئے دعا گو ہوں۔ 

ویڈیو میں بچوں نے وہاج علی کی تصویر کے پوسٹر بھی تھامے ہوئے ہیں جبکہ انسٹا گرام کا کیک بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :