Time 06 جون ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایم پی او کے تحت نظربندی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنان کی مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت نظربندی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

درخواست کی سماعت جسٹس یوسف سعیدکی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےکی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اس لیے مزیدکارروائی نہیں کی جاسکتی۔

تحریک انصاف کے وکیل رہنما جلیل خان مروت ایڈووکیٹ نے محکمہ داخلہ کا حکم نامہ چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ حکومت سندھ نے 263 کارکنان و رہنماؤں کو سندھ کی مختلف جیلوں میں نظربندکردیا ہے، کارکنان کو دفاع کا موقع دیے بغیر جیل میں ڈالنا آئین کے خلاف اقدام ہے، عدالت محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن معطل کرنےکے احکامات جاری کرے اور گرفتار کارکنان کو فوری رہا اور مزیدکارکنان کی گرفتاری روکی جائے۔

مزید خبریں :