Time 06 جون ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی— فوٹو:فائل
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست گزار نے نہیں بتایا کہ کون سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی؟

رجسٹرار آفس  کے مطابق آرٹیکل 184 تین کا اختیار استعمال کرنے کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں، آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ ایک درخواست کے اندر ایک سے زائد استدعائیں کیں گئیں ہیں۔

سویلین کے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پرچیئرمین پی ٹی آئی نےجوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔

مزید خبریں :