Time 07 جون ، 2023
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نیب راولپنڈی کو خط

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے خط میں نیب کو شاملِ تفتیش ہونےکی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی ہے/ فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے خط میں نیب کو شاملِ تفتیش ہونےکی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ نے این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب راولپنڈی کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے خط میں نیب کو شاملِ تفتیش ہونےکی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نیب 7 جون کے بجائے مجھے 8 جون کو شاملِ تفتیش کرلے۔

بشریٰ بی بی نے درخواست میں کہا کہ میرے شوہرکل اسلام آبادآئیں گے، پردےکےباعث شوہرکے ساتھ نیب آناچاہتی ہوں۔

مزید خبریں :