کوئی مقدس گائے نہیں، نیب اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بھی کارروائی کر سکتی ہے: عرفان قادر

کچھ جج صاحبان کے بارے میں آڈیو لیکس آئیں، ہم خیال ججز نے اپنی مرضی کا بینچ بنایا اور آڈیو لیکس کمیشن کا کام روک دیا: معاون خصوصی وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو فائل
کچھ جج صاحبان کے بارے میں آڈیو لیکس آئیں، ہم خیال ججز نے اپنی مرضی کا بینچ بنایا اور آڈیو لیکس کمیشن کا کام روک دیا: معاون خصوصی وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر کا کہنا ہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں،  قومی احتساب بیورو (نیب) اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بھی کارروائی کر سکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر کا کہنا تھا کوئی مقدس گائے نہیں، نیب اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بھی کارروائی کر سکتی ہے، ججز کے خلاف کرمنل عنصر ملتا ہے تو ایسے کیسز سپریم جوڈیشل کے علاوہ نیب قانون کے تحت چلائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جج صاحبان کے بارے میں آڈیو لیکس آئیں، ہم خیال ججز نے اپنی مرضی کا بینچ بنایا اور آڈیو لیکس کمیشن کا کام روک دیا، اعلیٰ عدلیہ پر الزام لگ رہا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنی مرضی کے بینچ بنائے، وہ پارلیمنٹ کے قانون کو بھی نہیں مان رہے، اپنی مرضی سے الیکشن کرانے کی کوشش کی، اس پر حکومت کے تحفظات ہیں، یہ چیزیں قانونی، آئینی اور منطقی اعتبار سے بھی غلط ہیں۔

عرفان قادر نے برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں نئی معلومات سامنے آنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نام پر پیسہ ایک شخص کے اکاؤنٹ میں آنے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس بچایا گیا، سابق وزیراعظم کے اہلخانہ کو ملنے والے مزید تحائف کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں :