پاکستان

وفاقی کابینہ کے کل کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے کل کے اجلاس کا وقت  تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں بجٹ 2023-24 کی تجاویز پیش ہوں گی۔

 اس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوپہر 2 بجے منعقد ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابینہ کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دیں گے جبکہ کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 مئی اور 7 جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کریں گے، اتحادی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا بجٹ ہو گا۔

مزید خبریں :