Time 10 جون ، 2023
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی: وزیر دفاع

مکمل طور پر تربیت یافتہ دہشتگردوں نے، جن کے پاس اسلحہ تھا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا: خواجہ آصف کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت/ فوٹو سوشل میڈیا
مکمل طور پر تربیت یافتہ دہشتگردوں نے، جن کے پاس اسلحہ تھا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا: خواجہ آصف کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت/ فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد:  وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے ہولناک واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

جمعہ کی شام پارلیمنٹ کے باہر میڈیا نمائندوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ مکمل طور پر تربیت یافتہ دہشتگردوں نے، جن کے پاس اسلحہ تھا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے شہداکی یادگار کو نشانہ بنایا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔


مزید خبریں :