23 فروری ، 2012
لاہور. . . . . . .پنجاب کے نئے تعینات ہونے انسپکٹر جنرل پولیس حاجی حبیب الرحمن نے نے بروقت چالان مکمل نہ کرنے والے کئی ڈی پی اوز سمیت 28ایس پی حضرات کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن نے رات گئے سینئر پولیس افسران کا اجلاس طلب کر لیا جو 4 گھنٹے جاری رہا۔اجلاس میں زیرتفتیش مقدمات کے چالان مکمل نہ ہونے پر متعدد فیلڈ افسران کی سرزنش کی گئی۔اور انھیں بروقت مکمل چالان فوری طورپر عدالتوں میں بھجوا نے کے احکامات جاری کیے گئے۔چالانوں کی بروقت تکمیل یقینی نہ بنانے والے کچھ ڈی پی اوز اور انویسٹی گیشن کے ایس پی حضرات کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے جبکہ ایک ڈی ایس کو معطل کر دیا۔آئی جی پنجاب نے مزید کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے۔