رکشہ ڈرائیور سے بھاؤ تاؤ کرتے اسپائیڈر مین کی ویڈیو وائرل

مشہور سپر ہیرو اسپائیڈر مین یوں تو فلموں میں معاشرے سے چوروں کو ختم کرنے کا کام کرتا ہے اور اپنا جال پھینک کر اپنی مرضی کے مطابق جگہ پر پہنچ جاتا ہے۔

تاہم کیا آپ نے کبھی کسی اسپائیڈر مین کو رکشے میں گھر جاتے دیکھا ہے اور وہ بھی رکشہ ڈرائیور سے کرایے کے لیے بھاؤ تاؤ  (بارگیننگ) کرتے ہوئے! اگر نہیں تو یہ ویڈیو آپ کو حیران اور ہنسنے پر مجبور کردےگی۔

اس ویڈیو میں ایک اسپائیڈر مین کو دیکھا جاسکتا ہے جو رکشہ ڈرائیور کے ساتھ کھڑا باتیں کر رہا  ہے۔

صارفین کی جانب سے ویڈیو پر کیپشن دیا گیا ہے کہ اسپائیڈر مین گھر جانے کے لیے رکشہ ڈرائیور سے کرایے کے لیے بھاؤ تاؤکر رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ویڈیو ہے۔

فوٹو اسکرین شاٹس
فوٹو اسکرین شاٹس