ویڈیو: جہلم کے نواحی گاؤں میں قربانی کا بیل کنویں میں جاگرا

جہلم کے نواحی گاؤں لادھیاں میں قربانی کا بیل کنویں میں گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق لادھیاں میں قربانی کا جانور کنویں کے پاس چھاؤں میں بندھا تھا کہ رات کے وقت وہ کنویں میں جاگرا تاہم ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بیل کو کنویں سے زندہ نکال لیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں بیل معمولی زخمی ہوا ہے جس کا علاج جاری ہے۔

کوئٹہ میں چلتی گاڑی سے بکرا چرانے کی ویڈیو سامنے آگئی:

پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جعمرات کو منائی جائے گی اور جوں جوں عید قریب آرہی ہے ویسے ہی کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں قربانی کے جانور چوری ہونے کی واردات میں بھی اضافہ سامنے آرہا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا گیا کہ ملزم چلتی گاڑی میں سوار ہوا جس کی پچھلی ڈگی میں دو بکرے موجود تھے، چور ایک بکرا اٹھا کر گاڑی سے کودا اور ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا، چلتی گاڑی سے بکرا چوری کرنے کی واردات کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہوئی۔

ادھر جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں بکرا چوری کرکے فرار ہونے والے چوروں کی بائیک ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں چور ہلاک ہو گئے۔

اس کے علاوہ دو روز قبل کراچی کے شہری نے اپنا چوری ہونے والی قربانی کا جانور ڈھونڈ نکالا تھا، ڈیفنس بخاری کمرشل میں شہری نے گائے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :