Time 25 جون ، 2023
پاکستان

کوئٹہ میں چلتی گاڑی سے بکرا چرانے کی ویڈیو وائرل

کوئٹہ میں چلتی گاڑی سے بکرا چرانے کی واردات کی وڈیو وائرل ہو گئی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم چلتی گاڑی میں سوار ہوا جس کی پچھلی ڈگی میں دو بکرے موجود تھے، چور ایک بکرا اٹھا کر گاڑی سے کودا تو اور ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا، چلتی گاڑی سے بکرا چوری کرنے کی واردات کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہوئی۔

ادھر جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں بکرا چوری کرکے فرار ہونے والے چوروں کی بائیک ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں چور ہلاک ہو گئے۔

دو روز قبل کراچی کے شہری نے اپنا چوری ہونے والی قربانی کا جانور ڈھونڈ نکالا تھا، ڈیفنس بخاری کمرشل میں شہری نے گائے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اس نے اس سے قبل تھانہ فرئیر کے علاقے سے بھی گائے چوری کی تھی جسے مواچھ گوٹھ میں جاکر ساڑھے 3 لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا۔

مزید خبریں :