پاکستان
Time 01 جولائی ، 2023

مزیدار اور لذیذ بالٹی گوشت بنانےکا طریقہ

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اگر آپ عید پر گوشت بنانے کی تیاری کررہے ہیں بالٹی گوشت بھی دعوت کے مینیو کیلئے برا انتخاب نہیں ۔

 اجزائے ترکیبی 

گائے کا گوشت :  ایک کلو

 پیاز : 2 عدد (درمیانی)

 دہی : آدھی پیالی

نمک : حسب ذائقہ

 بادا م : ایک کھانے کا چمچ

پسا ہوا ناریل : ایک کھانے کا چمچ

ثابت گر م مصالحہ :ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ  :2  کھانے کے چمچ

  ثابت ادرک :  ایک انچ کا ٹکڑا

سیاہ زیرہ :ایک چائے کا چمچ

ہری مرچیں : 3 سے 4 عدد

پسی ہوئی لال مرچ : دوکھانے کے چمچ

 ہر ادھنیا : آدھی گٹھی

تیل : حسب ضرورت

ترکیب 

گوشت  کے پیس کو  صاف دھو کر بڑے  ٹکڑوں ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب دہی میں  سیاہ زیرہ،بادام اور ناریل  ملا کر  باریک پیس لیں، تیار مکسچر میں  لہسن ادرک کا پیسٹ ، نمک اور لا ل مرچ ڈا ل کراچھی طرح ملائیں  مسالحے کے تیار کیے ہوئے مکسچر  کے ساتھ میر ی نیٹ کرلیں ۔

دوسری جانب دیگچی  میں تیل گرم  کرکے اس میں  گر م مسالحہ ڈال کر بھون لیں اور  باریک کٹی ہوئی پیاز کو گولڈن ہونے تک  فرائی کریں اب اس  میں گو شت ڈال کر ہلکی آنچ پر 40 سے 45 منٹ تک پکنے دیں، پین کو کسی ڈھکن سے ڈھک کر  بھاری چیز رکھ دیں تا کہ بھاپ باہر نہ نکلیں ۔

 40 سے 45  منٹ کے بعد جب گو شت گل جائیں اور گھی علیحدہ  ہونے لگے  تو اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک شامل کر دیں   4 سے 5 منٹ مزید پکائیں اور پھر چولہے سے اتار لیں۔

خوبصورت اور مزیدار بالٹی گوشت تیار ہے اپنے پیاروں کی تواضع کریں اور داد سمیٹیں۔

مزید خبریں :