اسکول میں اپنے آخری دن ٹیچر نے بچوں کا پینٹ کیا ہوا لباس پہن لیا

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

اسکول میں اپنے آخری دن کے موقع پر ٹیچر نے بچوں کا پینٹ کیا ہوا لباس پہن کر دل جیت لیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

کسی بھی طالب علم کو تعلیم، شعور اور معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے ساتھ اس کی شخصیت بنانے میں استاد کا اہم کردار ہوتا ہے۔

لیکن کچھ  استاد ایسے بھی ہوتے ہیں جو طالب علموں کے دل اور دماغ پر گہرا اثر رکھتے ہیں اور طالب علموں کے بہترین دوست بھی ثابت ہوتے ہیں۔

ایسی ہی ایک خاتون استاد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں میں گھر کررہی ہے۔

یہ ویڈیو خاتون استاد نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ امریکا کے ایک پرائمری اسکول کی استاد ہیں اور انہوں نے ایک ہفتے قبل اپنی جماعت کے ننھے طالب علموں کو  سفید رنگ کی ایک لباس رنگنے کے لیے دی، جس پر طالب علموں نے اپنے آرٹ کی صلاحیت کا اظہار کیا۔

خاتون استاد نے اپنے اسکول کے آخری دن کے موقع پر لباس پہن کر بچوں کو حیران کردیا جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار شور مچا کر اور تالیاں بجا کر کیا۔

اس ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں نے دل جیت لیے ہیں اور ملین کی تعداد میں لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے۔

مزید خبریں :