پاکستان
Time 05 جولائی ، 2023

کپڑوں اور چادروں پر گوشت کے لگے کئی دن پرانے خون کے دھبے صاف کرنیکے 2 آسان طریقے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عید الاضحیٰ میں قربانی کے موقع پر اور بعد میں گوشت کے حصے بنانے میں کپڑوں پر خون نہ لگے یہ نہیں ہوسکتا پھر چاہے جتنی بھی احتیاط کی جائے ، ایسے میں گھر کی خواتین کو یہ پریشانی رہتی ہے کہ کپڑوں سے خون کی بو اور دھبے کو کس طرح صاف کریں کیونکہ یہ عام طرح سے دھونے سے نہیں جاتے۔

اچھا تو یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ فوراً ہی دھبہ لگنے کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، لیکن کئی مرتبہ ایسا نہیں ہوپاتا کیونکہ قربانی میں مصروف ہوتے ہیں۔

تو آئیے کچھ ایسے آسان طریقے جانیں جس سے دھبہ بھی نہیں رہے گا، بو بھی غائب ہوجائے گی اور ساتھ ہی کپڑے خراب بھی نہیں ہوں گے اور ان کی چمک دمک برقرار رہے گی۔

* کسی کیمیکلز کی دکان سے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ لیں اور اس کا ایک چمچ بیکنگ سوڈا کے ساتھ ملالیں، اس میں ایک چمچ ہی گھر میں موجود سرف شامل کریں۔

اس مکسچر سے کپڑے کی وہ جگہ دھوئیں جہاں خون کا دھبہ ہے، اس محلول کی خاص بات یہ ہے کہ ناصرف خون کا داغ بلکہ اس سے دیگر ضدی داغ بھی ختم ہوجائیں گے۔

* اکثر خون کے دھبے کچھ دن پرانے ہوجاتے ہیں، اس کے لیے  ایک ٹب یا بالٹی میں پانی لیں اور اس میں ایک چمچ سرف اور ایک کھانے کا چمچ امونیا ( کیمیکل کی دکان سے آسانی سے مل جائے گا) شامل کریں۔

 اب اس میں کپڑا بھگو دیں اور کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔

 اس عمل سے خون کا دھبہ صاف ہوجائے گا۔

مزید خبریں :