دنیا
02 جنوری ، 2013

برازیل:ڈوبنے والوں کو بچانے پر مامور ہیلی کاپٹر خود ڈوب گیا

برازیل:ڈوبنے والوں کو بچانے پر مامور ہیلی کاپٹر خود ڈوب گیا

ریوڈی جینرو…برازیل میں امدادی کارروائیوں پر مامور ہیلی کاپٹر سمندر میں ڈوبنے والے کو بچاتے بچاتے خود ڈوب گیا۔ریو ڈی جینیرو کے ساحل پر موجود سیکڑوں افراد اُس وقت حیرت اور خوف میں مبتلا ہوگئے جب ایک امدادی ہیلی کاپٹر سمندر پر پرواز کرتے کرتے انتہائی نیچے آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لہروں کی آغوش میں جاگرا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کو بچانے کے لیے وہاں موجود درجنوں افراد سمندر میں کود گئے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ہیلی کاپٹر کے عملے نے بتایا کہ وہ سمندر میں ڈوبنے والے ایک شخص کو بچا کر ساحل پر لارہے تھے کہ ہیلی کاپٹرکا انجن فیل ہوگیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

مزید خبریں :