Time 10 جولائی ، 2023
پاکستان

9مئی واقعے پر ریاست کو انصاف نہیں ملا تو نوازشریف کو کون دیگا؟ جاوید لطیف

عدلیہ کو نواز شریف کی نااہلی کیلئے استعمال کیا گیا، اس کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اداروں کوخود احتسابی کرناہوگی: وفاقی وزیر/ فائل فوٹو
عدلیہ کو نواز شریف کی نااہلی کیلئے استعمال کیا گیا، اس کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اداروں کوخود احتسابی کرناہوگی: وفاقی وزیر/ فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہناہے کہ 9مئی کے واقعے  پر ریاست کو انصاف نہیں ملا تو نوازشریف کو انصاف کون دےگا؟

ایک بیان میں  وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاکہ فوجی تنصیبات پرحملہ آور ہونے والے آزادہیں، دھرتی ماں کوانصاف نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو نواز شریف کی نااہلی  کیلئے استعمال کیا گیا، اس حوالے سے  انکوائری کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اداروں کوخود احتسابی کرناہوگی۔

سانحہ 9 مئی 

یاد رہے کہ رواں برس 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل جاری ہے۔

مزید خبریں :