09 جولائی ، 2023
نو مئی کو فوجی تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور اہم شرپسند محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا۔
نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ارسلان کے والد نے کہا کہ نو مئی کو جو ہوا غلط ہوا، نوجوانوں کو ایسا نہيں کرنا چاہیے۔
ارسلان کی والدہ نے کہا کہ نومئی کو بچوں کو اکسایا گيا، سب کچھ پلاننگ کے تحت کیا گيا، وہ ان واقعات کی مذمت کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل جاری ہے۔