کھیل
Time 12 جولائی ، 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ میں سابق ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع

پی سی بی میں لوگوں کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز ہے : ذرائع/فوٹوفائل
پی سی بی میں لوگوں کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز ہے : ذرائع/فوٹوفائل 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین کی تبدیلی کے ساتھ ہی سابق دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں لوگوں کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز ہے، گزشتہ روزپہلے مرحلے میں ایک ریجن کے کوچ کو ملازمت سے برطرفی کا نوٹس مل گیا۔

 کوچ سابق چیئرمین کے نزدیکی تھے: ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے کوچ سابق چیئرمین کے نزدیکی تھےجن میں پاکستان ٹیم کے غیر ملکی کوچز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی انتظامیہ مکی آرتھر سمیت کسی بھی ملازم کو فارغ کرتی ہے تو اسے 3 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی یہ تنخواہ کی رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔

پی سی بی  کسی بھی ملازم کو فارغ کرتی ہے تو اسے 3 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی: ذرائع

پی سی بی کی سابق انتظامیہ نے جن لوگوں کو ملازمت پر رکھا ان کے معاہدوں میں یہ شق موجود تھی کہ انہیں 3 ماہ کی تنخواہ دی جائے گی۔

سابق کوچ  مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائر یکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

مزید خبریں :