کیلوں پر یہ عجیب 'سفید دھاگے' کیوں ہوتے ہیں؟

کیا آپ کو ان دھاگوں کی موجودگی کی وجہ معلوم ہے / فائل فوٹو
کیا آپ کو ان دھاگوں کی موجودگی کی وجہ معلوم ہے / فائل فوٹو

کیلے تو بیشتر افراد کو پسند ہوتے ہیں مگر جب اس پھل کے چھلکے اتارے جاتے ہیں تو عجیب سے سفید 'دھاگے یا تار' نظر آنے لگتے ہیں۔

یہ سفید دھاگے بیشتر افراد کو پسند نہیں ہوتے اور انہیں اتار کر پھینک دیا جاتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ دھاگے (ان کا نام phloem bundles ہے) کا مقصد کیا ہے؟

ویسے ہو سکتا ہے کہ آپ نے phloem کے بارے میں اسکول میں پڑھابھی ہو کیونکہ یہ پودوں کے حیاتیاتی عمل کا حصہ ہے۔

اس کی تفصیل تو کافی پیچیدہ ہے مگر یہ جان لیں کہ phloem اور xylem ایسے ٹشوز ہوتے ہیں جو کسی پودے کو پانی اور غذا پہنچانے کا کام کرتے ہیں، تاکہ اس کی نشوونما ہو سکے۔

آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ سفید دھاگے کیلوں کی 'شریانوں' کا کام کرتے ہیں تاکہ پھل کی ٹھیک نشوونما ہوسکے اور ہمیں یہ مزیدار پھل کھانے کا موقع مل سکے۔

اور ہاں انہیں کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا کیونکہ پھلوں کا ہر حصہ ہی مفید ہوتا ہے۔

یہ دھاگے بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں فائبر نامی غذائی جز ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ اور دیگر جسمانی افعال کے لیے اہم ہوتا ہے۔

مزید خبریں :