Time 14 جولائی ، 2023
پاکستان

سونے کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس، اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح سونے کی خرید و فروخت کے لیے پالیسی بنائی جائے: وکیل درخواست گزار۔ فوٹو فائل
 بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح سونے کی خرید و فروخت کے لیے پالیسی بنائی جائے: وکیل درخواست گزار۔ فوٹو فائل

پشاور ہائیکورٹ نے سونے کی قیمتوں کے تعین کے لیے اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کر دیے۔

پشاور ہائیکورٹ میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے لیے کیس کی سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس شاہد خان نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے نازش علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے استدعا کی کہ بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح سونے کی خرید و فروخت کے لیے پالیسی بنائی جائے، سونے کے یکساں نرخ جبکہ مزدوری و پالش کے کاموں کے نرخ کا بھی تعین کیا جائے اور سونے کی لیباریٹری ٹیسٹ کے لیے سرکاری نظام متعارف کرایا جائے۔

نازش علی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عام لوگوں کے لیے سونے کی خرید و فروخت کے نرخوں میں فرق زیادہ ہوتا ہے اس لیے سونا وزن کرنے کے لیے گرام اور ملی گرام کے یونٹ استعمال کیے جائیں۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا جبکہ عدالت نے مختلف صرافہ ایسوسی ایشنز کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :