02 جنوری ، 2013
کول کتا…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے،ایڈن گارڈن قومی ٹیم کے لئے ہمیشہ سے اچھا رہا ہے،میچ جیت کر سیریز میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس میدان میں پاکستان اور بھارت تقریباً نو سال بعد آمنے سامنے ہوں گے،آخری بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز میں 2004 میں آمنے سامنے آئی تھیں۔