امریکا: گھر میں 40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں اور ریڑھ کی ہڈیاں سجانے والا شخص گرفتار

ایجنٹس نے گھر سے ہارورڈ میڈیکل اسکول کا ایک بیگ، 40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں، ریڑھ کی ہڈیاں اور دیگر انسانی باقیات دریافت کی، جیمس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے: ایف بی آئی— فوٹو: فیس بک/ ولیم برکی
ایجنٹس نے گھر سے ہارورڈ میڈیکل اسکول کا ایک بیگ، 40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں، ریڑھ کی ہڈیاں اور دیگر انسانی باقیات دریافت کی، جیمس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے: ایف بی آئی— فوٹو: فیس بک/ ولیم برکی

امریکی ریاست کینٹکی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، مذکورہ شخص نے اپنے گھر میں 40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں اور ریڑھ کی ہڈیاں سجا کر رکھی ہوئی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ جیمس کے گھر پر جب ایف بی آئی ایجنٹس پہنچے تو اس سے پوچھا کہ گھر پر اور کون ہے تمہارے ساتھ، جس پر اس نے جواب دیا کہ صرف میں اور میرے مردہ دوست ہیں۔

بعد ازاں تلاشی کے بعد ایف بی آئی ایجنٹس نے گھر سے ہارورڈ میڈیکل اسکول کا ایک بیگ، 40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں، ریڑھ کی ہڈیاں اور دیگر انسانی باقیات دریافت کی۔

ایف بی آئی نے جیمس کو گرفتار کر کے اس پر انسانی باقیات بیچنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا مقدمہ درج کر لیاہے۔

ایف بی آئی کے مطابق جیمس نے انسانی باقیات اپنے گھر میں سجائی ہوئی تھیں، ان میں سے ایک انسانی ڈھانچے کے سر پر اسکارف تھا جبکہ ایک انسانی ڈھانچا اس نے اپنے بیڈ پر بھی سجا کر رکھا ہوا تھا۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس معاملے کا ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مردہ خانے سے لاشیں چوری ہونے والے معاملے سے کوئی تعلق ہو سکتا ہے، جس میں کچھ لوگوں نے مردہ خانے سے لاشیں لاشیں چرا کر اسمگل کرنا شروع کر دیں تھیں۔

ایف بی آئی حکام کے مطابق جیمس فیس بک پر ولیم برکی کے نام سے موجود ہیں اور اسی نام کی آئی ڈی سے ایک آن لائن پیچ سے انسانی باقیات خریدتے تھے جبکہ اس کے علاوہ وہ ہارورڈ مردہ خانہ کیس کے ملزم پینسلوینیا کے جریمی پاؤل سے بھی رابطے میں رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دریافت ہونے والی انسانی باقیات ہارورڈ میڈیکل اسکول سے چوری ہونے والی لاشوں کی نہیں ہیں تاہم جیمس نے یہ باقیات ایک ایسے شخص کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ اس کیس سے جڑا ہوا تھا۔

مزید خبریں :