16 جولائی ، 2023
مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے چینی اور آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، کراچی میں ہول سیل میں چینی 137 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔
کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ چار سے پانچ روپے کم ہوکر 129 روپے پر آگیا ، لیکن اس کے باوجود شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے ۔
کوئٹہ میں ایک کلو چینی 10 روپے کے اضافے کے بعد 150 روپے کی ہوگئی، پشاور میں ایک کلو چینی 135 روپے میں دستیاب ہے۔
لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔