03 جنوری ، 2013
پٹراس…یونان میں حکومتی معاشی پالیسیوں نے عوام کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ بے روزگاری اور غربت کے باعث خیراتی اداروں سے غذائی اشیا حاصل کرنے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔یونان کے شہر پٹراس میں خوراک اور راشن کی فراہمی کے لیے خصوصی بینک قائم ہے۔اس بینک میں صاحب استطاعت افراد غریبوں کے لیے راشن بھجواتے ہیں۔ بے روزگاری اور غربت کی صورتحال اتنی گھمبیر ہے کہ ادویات اورپرانے کپڑوں کے بینک بھی قائم کردیے گئے ہیں جہاں سے ضرورت مندوں کی مدد کی جارہی ہے۔ سفید پوش خاندان خاموشی سے اس بینک سے امداد لیتے ہیں تاہم اس کے لیے انھیں کئی کئی ہفتے انتظار کرنا پڑتا ہے۔