دنیا
03 جنوری ، 2013

شام میں پرتشددکارروائیں،60ہزار افراد ہلاک ہوچکے ، اقوام متحدہ

شام میں پرتشددکارروائیں،60ہزار افراد ہلاک ہوچکے ، اقوام متحدہ

نیویارک…اقوام متحدہ کے مطابق شام میں 22 ماہ سے جاری تنازع کے باعث تقریباً 60 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر ناوی پلے نے کہا ہے کہ شام میں نومبر 2012 تک 54 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ دو ماہ میں سرکاری فوج اور مخالفین میں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے اندازے کے مطابق اب تک شام میں 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک چکے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگرچہ اب تک کی ہلاکتوں کے اعداد شمار انتہائی تفصیلی اور وسیع تجزیے کے بعد دیئے گئے ہیں تاہم اُنہیں حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مزید خبریں :