Time 19 جولائی ، 2023
پاکستان

کورنگی میں برف فیکٹری سے امونیا گیس پھیلنے سے بچے سمیت 3 افراد بے ہوش ہوگئے

اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے فیکٹری کو سیل کردیا، پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا— فوٹو:فائل
اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے فیکٹری کو سیل کردیا، پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں واقع برف فیکٹری سے امونیا گیس پھیلنے سے خاتون اور بچے سمیت تین افراد بے ہوش ہوگئے۔

کراچی زمان ٹاؤن سیکٹر 50 اے میں قائم آئس فیکٹری میں اچانک امونیا گیس لیک ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے گیس نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

گیس لیکج سے خاتون اور بچے سمیت تین افراد متاثر ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام رہائشی علاقوں سے کمرشل کارخانے ختم کرائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا۔ 

مزید خبریں :