03 جنوری ، 2013
نیویارک … نئے سال کی ابتداء اکثر لوگ مختلف عہد کے ساتھ کرتے ہیں لیکن بروکلین کے جزیرے کونے میں کچھ بہادر ایسے بھی ہیں جنہوں نے سال 2013ء کا آغاز سرد موسم میں یخ پانی میں چھلانگیں لگاکر کیا۔ سینڈی طوفان سے متاثرہ جزیرے بروکلین میں پولر بیئر کلب کے ارکان اور کئی سو جانبازوں نے نیو ایئر ڈے اسپلیش کے موقع پر پانی میں تیراکی کرکے کیا۔ اس موقع پر تیراکوں نے روبوٹس اور پینگوئن کے انداز کے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔ اس موقع پر حاصل ہونے والی رقم سینڈی طوفان سے متاثرہ لوگوں کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔