03 جنوری ، 2013
پشاور … پشاور میں چہلم امام حسین کے موقع پر اندرون شہر سیل کردیا گیا ہے، تمام تجارتی مراکز بھی بند ہیں۔ پشاور کے قصہ خوانی بازار، خیبر بازار، محلہ جھنگی بازار سمیت دیگر ملحقہ تجارتی مراکز آج بند ہیں، پولیس کی بھاری نفری اندرون شہر تعینات ہے۔ خیبر بازار چوک سے قصہ خوانی چوک تک راستہ بند کردیا گیا ہے، صرف پیدل جانے والوں کو ہی شہر میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ عام تعطیل نہ ہونے سے دفاتر کو جانے والے حضرات اور طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب شہر میں موبائل سروس بھی صبح سے مکمل بند ہے۔