03 جنوری ، 2013
پشاور … پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 اور کم سے کم 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔