03 جنوری ، 2013
دمشق … شام میں کام کرنے والے امریکی صحافی جیمز فولے کو اغواء کرلیا گیا۔ شام میں نیوز ایجنسی کیلئے کام کرنے والے ایک امریکی صحافی جیمز فولے کو اغواء کر لیا گیا۔ جیمز کے اہل خانہ کے مطابق اسے 6 ہفتے قبل اغواء کیا گیا تھا تاہم انہوں نے ذرائع ابلاغ سے اس خبر کو عام نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ 41 سالہ جیمز کو 22 نومبر کو اس کے ڈرائیور اور مترجم کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ڈرائیور اور مترجم کو رہا کر دیا گیا تاہم ابھی تک کسی نے اس اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ امریکی صحافی جیمز اس سے پہلے بھی متعدد تنازعات کی کوریج کرچکا تھا۔