پاکستان
03 جنوری ، 2013

گوجرانوالہ: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، سینئرز کا سیاہ پٹیاں باندھ کر کام

گوجرانوالہ: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، سینئرز کا سیاہ پٹیاں باندھ کر کام

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، گوجرانوالہ میں سینئر ڈاکٹرز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اسپتال میں کام شروع کردیا ہے۔ گوجرانوالہ میں سینئر ڈاکٹروں کی پٹائی کرنیوالے ینگ ڈاکٹروں نے ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف تمام سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ ہڑتال کردی ہے۔ گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سینئر ڈاکٹرز نے ینگ ڈاکٹرز کی بدسلوکی کے خلاف بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مریضوں کا معائنہ کیا۔ ادھر سیکریٹری ہیلتھ نے تشدد کا نشانہ بننے والے ایم ایس گوجرانوالہ ڈاکٹر امان اللہ کو لاہور طلب کرلیا ہے۔ رات گئے پی ایم اے گوجرانوالہ کے اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سینئر ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔ گوجرانوالہ اسپتال کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی نفری تعینات ہے۔ ادھر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کیلئے پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام بند کردیا ہے۔

مزید خبریں :