Time 27 جولائی ، 2023
کھیل

نیپالی کوہ پیما نے پاکستان کے شہروز کاشف کا ریکارڈ توڑ دیا

نیما رنجی شیرپا کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیماء ہوگئے اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے شہروز کاشف کے پاس تھا جنہوں نے 19 سال کی عمر میں کے ٹو سر کیا تھا/ فوٹو جیو نیوز
نیما رنجی شیرپا کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیماء ہوگئے اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے شہروز کاشف کے پاس تھا جنہوں نے 19 سال کی عمر میں کے ٹو سر کیا تھا/ فوٹو جیو نیوز

نیپالی کوہ پیما نیما رنجی شیر پا نے پاکستان کے شہروز کاشف کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 17 سال کی عمر میں کے ٹو کی چوٹی سر کر لی۔

نیپال کے 17 سالہ کوہ پیما نیما رنجی شیرپا  نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا ہے جو 8611 میٹر بلند ہے۔

نیما رنجی شیرپا کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز  پاکستان کے شہروز کاشف کے پاس تھا جنہوں نے 19 سال کی عمر میں کے ٹو سر کیا تھا۔

نیما رنجی شیرپا اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں، نیما رنجی کی مہم جوئی پاکستان کے شہروز کاشف کے ریکارڈ کے لیے خطرہ بن گئی ہے کیونکہ شہروز کاشف تمام 14 بلند چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بننا چاہتے ہیں اور وہ اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :