Time 28 جولائی ، 2023
کھیل

ایشین والی بال: مسلسل چار فتوحات کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

ازبکستان نے پاکستان کو سیمی فائنل میں 3-0 سے شکست دی اور کھیل میں ازبکستان کی جیت کا اسکور 23-25، 25-21،17-25 اور 23-25 رہا/ فوٹو جیو نیوز
ازبکستان نے پاکستان کو سیمی فائنل میں 3-0 سے شکست دی اور کھیل میں ازبکستان کی جیت کا اسکور 23-25، 25-21،17-25 اور 23-25 رہا/ فوٹو جیو نیوز

تاشقند میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں مسلسل چار فتوحات کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پاکستان ٹیم اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں میزبان ازبکستان نے3-0 سے شکست دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چاروں گیمز میں زبردست مقابلہ ہوا تاہم ازبکستان کے پلیئرز نے بہترین فنش کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔ 

ازبکستان کی کامیابی کا اسکور  23-25، 25-21،17-25 اور 23 -25 رہا جبکہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد اب پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی جس میں اس کا مقابلہ چائنیز تائپے سے ہوگا۔

واضح رہے چائنیز تائپے کو سیمی فائنل میں ایران نے شکست دی تھی، ایونٹ کی ٹاپ 3 ٹیمیں اگلے سال ہونیوالی ورلڈ انڈر 17 چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرجائیں گی۔

 ورلڈ چیمپئن شپ میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو تیسری پوزیشن کا میچ  جیتنا  لازمی ہے۔

مزید خبریں :