کاروبار
23 فروری ، 2012

جولائی تا جنوری: زرعی قرضوں کی فراہمی میں 24 ارب روپے اضافہ

جولائی تا جنوری: زرعی قرضوں کی فراہمی میں 24 ارب روپے اضافہ

کراچی … اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال کے 7 ماہ کے دوران زرعی قرضوں میں 20 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2011ء سے جنوری 2012ء کے دوران کمرشل اور خصوصی بینکوں کی جانب سے زرعی قرضوں کی فراہمی 24 ارب روپے اضافے کے ساتھ 149 ارب روپے سے زائد رہی ہے۔ حکومتی شراکت داری کے 5 بڑے بینکوں نیشنل، الائیڈ، حبیب، ایم سی بی اور یوبی ایل نے مجموعی طور پر 82 ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے ہیں، جبکہ 14 نجی بینکوں نے مجموعی طور پرتقریباً 29 ارب روپے، زرعی ترقیاتی بینک نے 26 ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے رہنما اصول جاری ہونے کے باوجود کسی اسلامی بینک نے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :