دنیا
04 جنوری ، 2013

عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات رواں ماہ ہوں گے، ایران

عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات رواں ماہ ہوں گے، ایران

نئی دہلی … ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ رواں ماہ اپنے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی حامی بھر لی ہے، ملک کے اعلیٰ ترین جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس کیلئے تاریخ مقرر نہیں ہوئی۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ یہ مذاکرات جنوری میں ہونے چاہئیں، تاہم ابھی تک تفصیلات طے نہیں ہوئیں۔ گزشتہ برس اپریل سے اب تک ایران کے جرمنی سمیت سیکیورٹی کونسل کے 5 مستقل ارکان کے ساتھ مذاکرات کے 3 راوٴنڈز ہو چکے ہیں، تاہم یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ۔

مزید خبریں :