پاکستان
04 جنوری ، 2013

کراچی: سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی،3 خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کر کے 3 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، عسکری پارک، پرانی سبزی منڈی، حاجی محمد گوٹھ سیکٹر 7-C میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غوث بخش، محمد شفیق اور حبیب الرحمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزما ن قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب تھے ، ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول اور 15 راؤنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش کئی اہم انکشافات کئے ہیں، تاہم ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :