04 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کے چہلم پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور اس سے دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رحمان ملک کاکہناتھاکہ حضرت امام حسین کے چہلم پر موبائل فون سروس صوبوں کی درخواست پر معطل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سمز دہشت گردی میں استعمال کی جارہی ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔