24 جون ، 2025
اسرائیلی میڈیا نے ایران کے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے اسرائیلی گھر کی ویڈیو جاری کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں ایک گھر کو کھنڈر بنے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نےاسرائیلی سکیورٹی حکام کی اجازت سے ویڈیو جاری کی جس میں اسرائیلی خاتون کے رونےکی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کی تصدیق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے بھی کی ہے۔
پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔