پاکستان
04 جنوری ، 2013

طاہر القادری کا لانگ مارچ سمجھ سے باہر ہے:یوسف رضا گیلانی

طاہر القادری کا لانگ مارچ سمجھ سے باہر ہے:یوسف رضا گیلانی

ملتان…سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف لڑی ہے، لیکن یہ سمجھ سے باہر ہے کہ طاہر القادری کس لئے لانگ مارچ کررہے ہیں۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب میڈیا اور عدلیہ آزاد ہے، جمہوریت قائم ہے تو طاہر القادری کا لانگ مارچ کس لئے ہے یہ سمجھ سے باہر ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پیپلزپارٹی کی پرانی اتحادی جماعت ہے، ساتھ نہیں چھوڑے گی، ہمارا پرانا اتحادی ہے، وہ اکثر ایشوز پر اپنا اظہار رائے کرتے رہتے ہیں لیکن وہ ہمارا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف ڈیڑھ سال میں بجلی اور گیس کا بحران ختم کر سکتے ہیں تو ہم ان کو ایڈوائزر بنا لیتے ہیں۔

مزید خبریں :