Time 08 اگست ، 2023
پاکستان

کراچی: شاہ لطیف سے اغوا کیا جانیوالا بچہ کشمور سے بازیاب

اغوا کاروں نے 7 سالہ عاصم کی رہائی کے لیے 50 لاکھ تاوان مانگا تھا: پولیس/ اسکرین گریب
اغوا کاروں نے 7 سالہ عاصم کی رہائی کے لیے 50 لاکھ تاوان مانگا تھا: پولیس/ اسکرین گریب

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا کیے جانے والے 7 سالہ بچے کو پولیس نے کشمور سے بازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے مطابق کشمور میں کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ مغوی بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ 7 سالہ عاصم کو شاہ لطیف کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، مغوی بچے کو 1 ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے 7 سالہ عاصم کی رہائی کے لیے 50 لاکھ تاوان مانگا تھا۔

ڈی ایس پی ممتاز مگسی کی سربراہی میں ٹیم نے کشمور کے علاقےکرمپور سے مغوی بچے کو بازیاب کرایا۔

مزید خبریں :