05 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے میٹروول میں میڈیکل اسٹور پر کریکرحملہ سے میڈیکل اسٹور سمیت 2 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔سائٹ کے علاقے میٹروول میں آج صبح میڈیکل اسٹور کے قریب دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد اسٹور پرکریکرپھینکنے کے بعد فرار ہوگئے۔ دھماکے سے میڈیکل اسٹور سمیت دو دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی جگہ پر معمولی نوعیت کا گڑھا بھی پڑ گیا ہے،پولیس دھماکے کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دکان ایک سیاسی جماعت کے مقامی رہ نما کی ہے اور اس پر پہلے بھی کریکر حملہ کیا جاچکا ہے۔