پاکستان
05 جنوری ، 2013

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند ، کرم ایجنسی میں شدید سردی

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند ، کرم ایجنسی میں شدید سردی

لاہور…پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ کرم ایجنسی میں شدید سردی کے باعث اسکول دو ماہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ملتان ، بہاول پور،سرگودھا ، چیچہ وطنی سمیت پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی ہوئی ہے۔جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔دھند کے باعث تحصیل شجاع آباد میں پل اڈا کے قریب ٹرک اور بس کے تصادم میں 8افراد زخمی ہو گئے ۔قبائلی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کرم ایجنسی میں شدید سردی کے باعث تمام تعلیمی ادارے دو ماہ کے لئے بند کردیے گئے۔بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہواوٴں سے لوگوں کے معمولات متاثر ہیں۔بلتستان ڈویژن ،آزاد کشمیر ،خیبر پختوانخوا ،بلوچستان میں سرد ی برقرار ہے۔ پنجاب اور سندھ میں بھی یخ ہواوٴں کے ڈیرے ہیں اور لنڈا بازاروں میں رش ہے۔

مزید خبریں :