05 جنوری ، 2013
لاڑکانہ…پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 85 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر ایاز سومرو گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کریں گے۔شیخ زید منی اسٹیڈیم میں چوبیسویں شہید ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتامی میچ بھی ہوگا۔ جہاں وزیراعلیٰ سندھ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کی جانب سے آرٹس کونسل میں منعقد کی تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگر ہ کا کیک کاٹا جائے گا۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنوں کی جانب سے اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹروں میں سالگرہ کی تقاریب ہوں گے۔