پاکستان
05 جنوری ، 2013

شدید دھند: ملتان میں مسافر کوچ ٹرک سے ٹکر سے 8 افراد زخمی

 شدید دھند: ملتان میں مسافر کوچ ٹرک سے ٹکر سے 8 افراد زخمی

ملتان…ملتان میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہے شدید دھند کے باعث ملتان میں مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔دھند کے باعث ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں اڈہ پل کے قریب مسافر بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر الٹنے سے 8 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ملتان اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور دھند کا یہ سلسلہ مزید 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دھند سے سردی کی بھی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور آج ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

مزید خبریں :