پاکستان
05 جنوری ، 2013

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

کراچی … آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :