05 جنوری ، 2013
کراچی…شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے آئی جی سندھ نے رپورٹ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرادی ہے ، ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ملک سلیم، تفتیشی افسراسلم خاکرانی اور ڈیوٹی افسر محمد یاسین کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی درخشاں وسیم خواجہ کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شاہ زیب قتل کیس میں 4ملزمان کو مورو سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔