Time 18 اگست ، 2023
پاکستان

پنجاب حکومت نے الحمرا لاہور میں کمرشل اسٹیج ڈراموں پر پابندی لگا دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے لاہور کے الحمرا ہال میں کمرشل اسٹیج ڈراموں پر پابندی لگا دی۔

نگران صوبائی وزيراطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ الحمرا میں کمرشل اسٹیج ڈراموں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اسٹیج ڈراموں کےنام پر فحش ڈانس کرانے اور عریانی پھیلانے پر کیا گیا ہے۔

نگران صوبائی وزيراطلاعات عامر میر  کے مطابق عریانی پھیلانے والی ڈانسرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔حدود و قیود کے اندر رہتے ہوئے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں کمرشل ڈرامے جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :